ETV Bharat / state

Bus Carrying Yatris Turns Turtle: یاتریوں سے بھری بس الٹ گئی، ایک ہلاک تیئیس زخمی - یاتریوں سے بھری بس الٹ گئی

جموں میں ماتا ویشنو دیوی سے واپس آنے والے عقیدت مندوں سے بھری ایک بس الٹ گئی جس میں ایک خاتون ہلاک جب کہ 23 دیگر زخمی ہو گئے۔ Yatri bus met with Accident in Katra

یاتریوں سے بھری بس الٹ گئی، ایک ہلاک 23زخمی

author img

By

Published : May 22, 2023, 12:06 PM IST

ریاسی (جموں و کشمیر): صوبہ جموں کے ریاسی ضلع میں ماتا ویشنو دیوی غار کا درشن کرنے کے بعد اتوار کو کٹرہ سے واپس آنے والے یاتریوں سے بھری ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ کٹرا سے جموں جانے والی بس زیر رجسٹریشن نمبر RJ14PD4101 ضلع ریاسی کے موری علاقے میں اچانک الٹ گئی اور حادثہ میں ایک خاتون عقیدت مند کی موت واقع ہو گئی جب کہ 23 دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق بس میں ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے یاتری تھے جو کٹرہ میں ماتا ویشنو دیوی غار کے درشن کے لیے آئے تھے۔ درشن کے بعد یاتری بس کے ذریعے واپس لوٹ رہے تھے اور اس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو کٹرہ اور دنسال کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے اے ڈی جی پی، مکیش سنگھ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی۔

ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ تیز رفتاری کے باعث اچانک ایک موڑ پر وہ اسٹیرنگ پر قابو نہ رکھ سکا جس کے باعث بس الٹ گئی۔ یاد رہے کہ فروری 2023 کو بھی ریاسی ضلع میں ایک بس حادثہ پیش آیا، اس وقت عقیدت مندوں سے بھری ایک بس ریاسی شہر کے قریب پونی علاقے کے سنگر گاؤں میں واقع مشہور مقدس غار شیو کھوری جا رہی تھی۔ یاتریوں سے بھری بس گہری کھائی میں گر گئی تھی اور اس حادثے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 19 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: Awantipora Road Accident اونتی پورہ سڑک حادثہ، دو غیر ریاستی افراد جاں بحق، نو لوگ زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.