ETV Bharat / state

رامبن: نہ گاؤں میں اسکول، نہ شہر سے رابطہ

author img

By

Published : Sep 12, 2020, 8:59 PM IST

گاوں میں سڑک کی خستہ حالی اور اسکول نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

protest in Ramban
protest in Ramban

صوبہ جموں کے ضلع رامبن کے ایک گاؤں چمبیال میں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

لوگوں کا کہنا ہے 'میترہ سے پلوت جانے والی قریب 10 کلو مٹر لمبی سڑک کی تعمیر چار سال قبل مکمل کی گئی تھی۔ سڑک پر میگڈامائز نہ بچھانے کی وجہ سے ایک سال کے اندر ہی سڑک کی حالت پھر سے خستہ ہوگئی ہے'۔

نہ گاؤں میں اسکول، نہ شہر سے رابطہ

احتجاجیوں نے مزید کہا 'سڑک پر جگہ جگہ گڈھے پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بارش کے دوران مقامی لوگوں کو سفر کرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے'۔

اس کے ساتھ ساتھ پنچایت بلوت کے چمبیال گاؤں میں محکمہ نے ایک پرائمری اسکول کی منظوری دی تھی، پچھلے سات برسوں سے اسکول کو نہیں کھولا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے گاؤں کے نو نہال بچوں کو تین کلو مٹر دور سکول میں جانا پڑھتا ہے جو چھوٹے بچوں کیلئے مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر میں آج ریکارڈ 1698 کورونا کیسز درج

کانگریس سٹیٹ سیکٹریری و سابقہ ایم ایل اے رامبن اشوک کمار ڈوگرہ نے کہا 'اگر محکمہ پی ایم جی ایس وائی سڑک کی مرمت اور تارقول نہیں بچھاتا ہے اور محکمہ تعلیم کی جانب سے گاؤں میں اسکول نہیں کھولا گیا تو وہ ضلع ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کریں گے'۔

انہوں نے لیفٹینینٹ گورنر انتظامیہ سے فوری طور پر پرائمری اسکول کھولنے اور سڑک کی مرمت کی اپیل کی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.