ETV Bharat / state

Traffic Restored on Highway سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال - رام بن مٹی کے تودے

قریب چار گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد حکام نے سرینگر جموں شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے بحال کر دیا۔ Landslides on Srinagar Jammu Highway

سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال
سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال
author img

By

Published : Jun 1, 2023, 4:12 PM IST

سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال

رام بن (جموں و کشمیر) : سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ایک بار پھر ضلع رام بن میں مٹی کے تودے گر آنے سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی تھی تاہم کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد شاہراہ کو بحال کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ ضلع رام بن میں بھی ڈھلواس کے مقام پر مٹی کے تودے گر آنے سے حکام نے چنانی ناشری اور بانہال میں گاڑیوں کو روک کر ٹریفک کی بحالی کا کام شروع کر دیا تھا۔ ادھر، حکام نے سرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک محکمہ سے رجوع کرکے ٹریفک کی جانکاری حاصل کرنے کی سختی سے تلقین کی ہے۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر صبح قریب گیارہ بجے اس وقت ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی جب ضلع رام بن کے ڈھلواس علاقے میں مٹی کے تودے گر آئے اور چٹانیں کھسک آئیں۔ انہوں نے کہا ہک شاہراہ کی بحالی کے لیے مشینری کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کو بھی کام پر لگا دیا گیا اور چنانی، چندر کورٹ، رام سو اور بانہال میں بڑی تعداد میں گاڑیاں در ماندہ ہو کر رہ گئی تھی۔ ٹریفک حکام نے کہا کہ قریب چار گھنٹوں کی مشقت کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہو گئی۔ تاہم انہوں نے عوام الناس سے شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل متعلقہ حکام سے رجوع کرنے کی تلقین کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے لگاتار بارشوں، ژالہ باری کے سبب نہ سرینگر جموں قومی شاہراہ سمیت سرینگر لیہہ اور تاریخی مغل شاہراہ کو بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے عارضی طور بند کر دیا گیا تھا۔ منگل شام کو مٹی کے تودے گر آنے سے مغل شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دیا گیا اور شاہراہ کی بحال کا کام سرعت کے ساتھ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: Landslide on Mughal Road: مغل شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.