ETV Bharat / state

Traffic Resumed on Srinagar Jammu Highway کچھ گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ بحال - جموں و کشمیر ٹرفیک محکمہ

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر آج صبح چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا گیا تھا، تاہم حکام نے آج دوپہر شاہراہ کو صاف کرکے ٹریفک کے لیے بحال کر دیا۔Traffic Resumed in Srinagar Jammu Highway

traffic-movement-resumes-on-jammu-srinagar-highway
کچھ گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ بحال
author img

By

Published : Aug 24, 2022, 5:42 PM IST

رامبن:وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر بدھ کی صبح رامبن کے مہیاڑ مقام پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئیSrinagar Jammu National Highway closed for traffic۔ تاہم آج بعد دوپہر تعمیراتی کمپنیوں نے لگاتار پہاڑی سے پتھر کھسکنے کے باوجود قومی شاہراہ کو بحال کر دیا۔ حکام نے شاہراہ کو بحال کر کے دونوں اطراف سے درماندہ مسافر بردار گاڑیوں،فوجی کانوائی اور مال بردار گاڑیوں کو اپنی منزل کی طرف روانہ ہونے کی اجازت دی ہے۔ٹریفک حکام کے مطابق کل یعنی 25 اگست کو موسم خوشگوار رہنے کی صورت میں شاہراہ پر دوطرفہ ٹریفک بحال ہوگا۔

کچھ گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ بحال

مزید پڑھیں:

وہیں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک حسب معمول جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کے لیے شہہ رگ کی حیثیت رکھنے والی قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

بتادیں کہ وادی کشمیر میں گذشتہ رات کئی علاقوں میں بارشیں ہوئی ۔ وہیں محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکے سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران بھی بارشیں متوقع ہیں۔ rain forecast in Valley

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.