ETV Bharat / state

Houses Gutted in Ramban: رام بن میں آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر - رام بن تین رہائشی مکان خاکستر

ضلع رام بن کے بلہوت علاقے میں پیر کی صبح آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں تین رہائشی مکان اور ان میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ Houses Gutted in Ramban

رام بن میں آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 2:10 PM IST

رام بن: پہاڑی ضلع رام بن کے پنچایت بلہوت میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہو گئے۔ آتشزدگی میں گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کی واردات میں رہائشی مکانات اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ Residential Houses Gutted in Ramban

رام بن میں آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر

پولیس ذرائع کے مطابق پنچایت بلہوت کے وارڈ نمبر 4 کونیری میں بہار احمد، جاوید احمد، مشتاق احمد ولد غلام قادر شیخ کے تین منزلہ مکانات اُس وقت خاکستر ہو گئے جب ایک مکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے اور تینوں مکانات کو آناً فاناً اپنی زد میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع فوری طور پولیس کو دی گئی اور مقامی رضاکاروں، پولیس اہلکاروں نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ Three Residential Houses Gutted in Ramban

آتشزدگی میں تینوں مکانات مکمل خاکستر ہو گئے جب کہ ان میں موجود املاک بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ آگ کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہو۔ ادھر پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کر لیا ہے وہیں محکمہ پولیس اور محکمہ مال کے افسران آگ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: رامبن: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.