ETV Bharat / state

Kashmir Weather Affects Bharat Jodo Yatra موسم نے روکے راہل گاندھی کے قدم - کشمیر بھارت جوڑو یاترا

سماجی رابطہ گاہوں، میڈیا اداروں اور سیاسی رہنماؤں خصوصا بی جے پی لیڈران کی جانب سے تنقید کے باوجود راہل گاندھی کی زیر قیادت ’’بھارت جورو یاترا‘‘ جاری ہے، تاہم کشمیر میں موسمی صورتحال کے پیش نظر یاترا کو موخر کرنا پڑا۔

Kashmir Weather Affects Bharat Jodo Yatra : موسم نے روکے راہل گاندھی کے قدم

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 3:11 PM IST

موسم نے روکے راہل گاندھی کے قدم

رام بن: جموں وکشمیر کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں موسلا دھار بارشوں اور سرینگر جموں شاہراہ پر مٹی کے تودے اور پتھر گر آنے کے خدشات کے پیش نظر انتظامیہ نے راہل گاندھی کو یاترا موخر کرنے کا مشورہ دیا۔ کانگریس حکام نے موسمی صورتحال کے پیش نظر یاترا موخر کرنے کا اعلان کیا اور اب یاترا ضلع کے بانہال علاقے میں 27جنوری کو دوبارہ شروع ہوکر وادی کشمیر کی جانب پیش قدمی کرے گی۔

کانگریس کی ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ راہل گاندھی کی قیادت میں اپنے آخری پڑاؤ کی جانب رواں دواں ہے۔ ضلع رام بن کے چندر کورٹ علاقے میں یاترا کو انتظامیہ نے اُس وقت آگے بڑھنے سے روک دیا جب موسمی خرابی اور شاہراہ پر پہاڑیوں سے چٹانیں اور مٹی کے تودے گرآنے لگے۔ راہل گاندھی سمیت یاترا میں شریک سبھی افراد نے قریب تین گھنٹوں تک انتظار کیا تاہم موسم میں بہتری نہ آنے کے سبب یاترا کو موخر کر دیا گیا۔

کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر وقار رسول وانی اور پارٹی جزل سیکریٹری جے رام رمیش نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ موسمی خرابی اور شاہراہ پر چٹانیں کھسکنے کے سبب یاترا کو کو عارضی طور روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیول انتظامیہ کی جانب سے آگے بڑھنے کی اجازت نہ دئے جانے کے سبب اب یاترا 27 جنوری کو ضلع کے بانہال علاقے سے دوبارہ شروع ہوگی۔ معلوم ہوا ہے کہ راہل گاندھی رام بن سے واپس جموں پہنچے جہاں سے وہ بذریعہ طیارہ کشمیر پہنچیں گے۔

راہل گاندھی سرینگر ایئرپورٹ سے بانہال پہنچ کر یاترا میں شامل ہونگے جہاں دس کلومیٹر کا پیدل سفر کرکے یاترا وادی کشمیر میں داخل ہوگی۔

مزید پڑھیں: Bharat Jodo Yatra Kashmir Arrangement بھارت جوڑو یاترا کا کشمیر میں والہانہ استقبال ہوگا، رمن بھلا

بھارت جوڑو یاترا بدھ کو ضلع رام بن میں چندر کوٹ علاقے صبح قریب 9 بجے شروع ہوئی اور میتراہ سے ہوتی ہوئی جھولا پل، قصبہ قدیم رام بن اور فارسٹ، چیک پوسٹ تک پیدل مارچ میں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی ، عام آدمی پارٹی کے لیڈران و کارکنان سمیت ضلع رام بن کے متعدد ذی عزت شہریوں نے بارش کے باوجود یاترا میں شرکت کی۔ ادھر، بانہال میں برفباری کے باوجود بھاری تعد میں لوگ راہول گاندھی کا انتظار کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.