ETV Bharat / state

CRPF Personnel shoots self dead بانہال میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خود کشی - ramban jammu and kashmir news update

بانہال قاضی گنڈ نو یوگ ٹنل کی حفاظت پر مامور اہلکار نے دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے خود کشی کر لی۔ موقعے پر موجود دوسرے اہلکاروں نے اپنے زخمی ساتھی کو فوری طور نزدیکی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ CRPF Personnel Allegedly died by suicide in Ramban

بانہال میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خود کشی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Sep 3, 2023, 12:01 PM IST

Updated : Sep 3, 2023, 12:56 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کے رام بن ضلع کے بانہال میں سی آر پی ایف اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی تمام کی ۔ اطلاعات کے مطابق بانہال قاضی گنڈ نو یوگ ٹنل کی حفاظت پر مامور اہلکار نے دوران ڈیوٹی اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

واقعہ کے فوراً بعد وہاں موجود دوسرے فوجی اہلکار اس کی طرف دوڑے اور اس کو خون میں غلطاں دیکھا۔ انہوں نے اپنے زخمی ساتھی کو فوری طور نزدیکی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ دریں اثنا پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: Suicide Cases in Kashmir سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خودکشی

Soldier Shoots Self بارہولہ میں فوجی اہلکار کی مبینہ خودکشی

قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں تعینات سکیورٹی فورسز پر ذہنی دباؤ اور دیگر وجوہات کی بنا پر خودکشی کے واقعات آئے دن پیش آتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل 12 اگست کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے سیل علاقے میں ایک چیک پوسٹ کی حفاظت کے دوران ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 3, 2023, 12:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.