ETV Bharat / state

امیت شاہ کشمیری نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں: کانگریس لیڈر - بے روزگاری کی شرح

کانگریس لیڈر فیروز خان نے دعویٰ کیا کہ وزیر داخلہ کے دورے سے قبل جموں و کشمیر میں قریب 700 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 6:04 PM IST

نیشنل اسٹونڈینٹ یونین آف انڈیا کے سابق قومی صدر اور کانگریس کے سینئر لیڈر فیروز خان نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے جموں و کشمیر دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ’’امیت شاہ کشمیری نوجوانوں کو نوکریوں اور تعمیر و ترقی کا سبز باغ دکھا کر گمراہ کر رہے ہیں۔‘‘

امیت شاہ کشمیری نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں: کانگریس لیڈر

ان باتوں کا اظہار کانگریس لیڈر نے پہاڑی ضلع رام بن میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

فیروز خان نے کہا کہ ’’وزیر داخلہ امیت شاہ جھوٹے بیانات کے ذریعے جموں و کشمیر کے نواجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔‘‘ خان نے کہا کہ ’’وزیر داخلہ سمیت بی جے پی لیڈران بشمول وزیر اعلیٰ نریندر مودی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کر رہے ہیں تاہم زمینی سطح پر نوجوان بے روزگاری دلدل میں دھنستے چلے جا رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح 21.6 فیصد ہے، جو ہندوستان کی دیگر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ایم آئی ای کی تحقیق کے مطابق ملک بھر میں بے روزگاری کی اوسط شرح 6.9 فیصد ہے جس سے جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی بڑھتی شرح کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے وزیر داخلہ کے جموں و کشمیر کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ: ’’وزیر داخلہ سے قبل بھی گزشتہ کئی ہفتوں سے مرکزی کابینہ وزراء جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں، محض دورہ کرنے سے زمینی حقائق میں تبدیلی نہیں آتی۔‘‘

مزید پڑھیں: ہم کشمیریوں سے بات کرنا چاہتے ہیں: امیت شاہ

خان نے دعویٰ کیا کہ وزیر داخلہ کے دورے سے قبل جموں و کشمیر میں قریب 700افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر داخلہ کے دورے سے قبل سینکڑوں کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ سمیت مرکزی سرکار کی شدید تنقید کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.