ETV Bharat / state

جنگ بندی کی خلاف ورزی، دو بھارتی فوجی ہلاک

گزشتہ ہفتے جموں و کشمیر کے چار اضلاع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار اور 4 عام شہری ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

author img

By

Published : Nov 27, 2020, 1:20 PM IST

جموں و کشمیر کے راجوری سیکٹر میں بھارتی اور پاکستانی افواج کے درمیان گولیوں کے تبادلے میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی فوج کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک پریس بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر کے سندربنی سیکٹر میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر کے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کا بھارتی فوج نے معقول جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ گولیوں کے تبادلے میں دو بھارتی فوجی جن کی شناخت آرمی نائک پریم بہادر اور رائفل مین سکھبیر سنگھ ہوئی ہے شدید زخمی ہو گئے۔

سکھبیر سنگھ
سکھبیر سنگھ
پریم بہادر
پریم بہادر

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فوجی زخموں سے جانبر نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے کیرنی اور قصبہ سیکٹر میں پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک جے سی او ہلاک ہو گیا۔

گزشتہ ہفتے جموں و کشمیر کے چار اضلاع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار اور 4 عام شہری ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: محبوبہ مفتی ایک بار پھر نظربند

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان گذشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

وزارت امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال رواں کے ماہ جولائی تک جموں و کشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو 71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.