ETV Bharat / state

راجوری میں جنگلی جانوروں کے حملہ میں دو شہری زخمی - راجوری دو شہری زخمی

سرحدی ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں جنگلی جانوروں کا انسانی بستی میں داخل ہونے اور شہریوں کو زخمی کرنے کیے جانے کے بعد لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔

conflict
conflict
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 1:38 PM IST

راجوری (جموں کشمیر) : سرحدی ضلع راجوری کےسب ڈویژن تھنہ منڈی کے راجدھانی علاقے میں گزشتہ روز جنگلی جانوروں نے انسانی بستیوں میں داخل ہوکر مقامی باشندوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو مقامی باشندے شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ مقامی باشندوں نے زخمیوں کو فوری طور پر سرکاری ہسپتال تھنہ منڈی پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی ہوئے دونوں افراد کو بہتر علاج و معالجہ کے لئے گورنمٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جنگلی جانوروں کے حملہ میں زخمی ہوئے دونوں باشندوں کی حالت نازک ہے۔ ان میں سے ایک شخص کو 82ٹانکے لگے ہیں۔ جبکہ حملہ میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی ہے جسے 75 ٹانکے لگے ہیں اور دونوں اس وقت نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال راجوری میں زیر علاج ہیں۔ جنگلی جانوروں کے حملے میں زخمی ہوئے دو شہریوں کے بعد علاقے میں کافی خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

مزید پڑھیں: Leopard Attack in Anantnag: سلر اننت ناگ میں تیندوے کے حملہ میں 12 افراد زخمی

راجدھانی، تھنہ منڈی کے باشندوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو مطلع کیا ہے جنہوں نے جنگلی جانوروں کو پکڑنے کے لیے پھندے نصب کر دئے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں اس قدر ڈر اور خوف کا ماحول ہے کہ رہائشی خاص کر بزرگ اور بچے گھروں سے باہر نکلنے میں ڈر رہے ہیں۔ لوگوں نے وائلڈ لائف سے اس ضمن میں فوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کی مزید واردات رونما نہو ہو سکیں۔ واضح رہے کہ رواں برس جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں کی جانب رخ کرنے کے واقعات میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم اس کے باوجود جنگلی جانوروں کی جانب سے کیے گئے انسانوں پر حملوں میں رواں برس درجن کے قریب افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.