جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے خصوصی سرچ آپریشن چلایا گیا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے بھاٹہ دھوڑیاں، ناد خاص کے جنگلات کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم چلائی تھی جس کی وجہ سے مذکورہ جنگلات سے گزرنے والی جموں پونچھ شاہراہ پر آمد و رفت کو بھی بند کردیا گیا تھا۔
وہیں 20 دن تک آمد ورفت بند رہنے کے بعد اتوار کے روز اس راستے پر آمدورفت کی اجازت دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر: این آئی اے نے مزید دو افراد کو گرفتار کیا
واضح رہے کہ پونچھ کے گھنے جنگلات میں 14 اکتوبر کو عسکریت پسندوں اور فوجی اہلکاروں کے مابین تصادم ہوا تھا جس کی وجہ سے ایک آفیسر سمیت 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔