ETV Bharat / state

Operation Trinetra in rajouri موسلا دھار بارشوں کے باوجود کنڈی راجوری میں تلاشی آپریشن چوتھے روز بھی جاری

author img

By

Published : May 8, 2023, 10:53 PM IST

راجوری کے کنڈی علاقے میں فوج کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن چوتھے روز بھی جاری رہا۔ اس آپریشن کی نگرانی فوج پولیس اور سی آر پی ایف کے سینیئر افسران کر رہے ہیں۔

operation-trinetra-in-rajouri-search-operation-to-track-militants-underway-in-rajouri
موسلا دھار بارشوں کے باوجود کنڈی راجوری میں تلاشی آپریشن چوتھے روز بھی جاری

راجوری: سرحدی ضلع راجوری کے کنڈی علاقے میں چوتھے روز بھی عسکریت پسند مخالف آپریشن جاری رہا ۔اطلاعات کے مطابق راجوری کے کنڈی علاقے میں پیر کے روز بھی مفرور عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر تلاشی آپریشن جاری رہا۔ذرائع نے بتایا کہ پیرا کمانڈوز نے ایک وسیع جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کے روز موسمی صورتحال دگر گوں ہونے کے باوجود بھی راجوری کے کنڈی علاقے میں تلاشی آپریشن جاری رہا جس دوران سیکورٹی فورسز نے کئی اور علاقوں میں پہرے بٹھا دئے۔

فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ہفتے کے روز راجوری کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین آمنا سامنا ہوا تھا اور اس کے بعد گولیوں کا تبادلہ نہیں ہوا۔ان کے مطابق علاقے میں موسمی صورتحال کافی خراب ہے لیکن اس کے باوجود بھی سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مفرور ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کی خاطر فضائیہ کی بھی خدمات حاصل کی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف کے سینئر آفیسران آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں اور یومیہ آپریشن کے حوالے سے مرکزی وزارت دفاع کو آگاہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Rajouri Encounter تیسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری، اضافی اہلکاروں کی تعیناتی

یاد رہے کہ 5 مئی کو راجوری ضلع کے کنڈی جنگلات میں سکیورٹی فروسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں پانچ فوجی جوان ہلاک جبکہ ایک میجر شدید زخمی ہوا ہے۔اس دوران تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا جبکہ دوسرے کے زخمی ہونے کا امکان ہے۔فوج نے جائے وقوع سے فی الوقت ایک اے کے56 رائفل،4 اے کے میگزین، 56 اے کے گولیاں، 19 ایم ایم پستول، اس کا میگزین،تین گرینیڈ اور ایک ایمونیشن پوچ بر آمد کیا گیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.