راجوری: سرحدی ضلع راجوری میں جموں-راجوری شاہراہ پر نوشہرہ کے نزدیک ایک مسافر بردار گاڑی اور ایک نجی آلٹوکار کے مابین زور دارٹکر کے نتیجے میں دو افراد کی موت واقع ہو گئی جبکہ حادثہ میں دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ میں ماں بیٹی ہلاک ہو گئے تاہم حادثہ میں زخمی ہوئے افراد کو گورنمنٹ اسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ Rajouri Accident two killed two injured
معلوم ہوا ہے کہ جموں سے راجوری کی طرف آرہی ایک مسافر بردار بس نے مخالف سمت سے آ رہی ایک آلٹو کارکو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کار میں سوار ماں بیٹی کی موق پر ہی موت واقع ہو گئی۔ جبکہ آلٹو گاڑی میں سوار دو دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور گورنمنٹ اسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: 10 injured in Rajouri Accident: راجوری سڑک حادثہ میں 10مسافر زخمی
راجوری پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ادھر، حادثہ کے سبب دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔