ETV Bharat / state

Man Detained In LOC: راجوری میں ایل او سی پر مشتبہ شخص گرفتار - ترکنڈی راجوری میں ایک شخص گرفتار

فوج نے سرحدی ضلع راجوری کے ترکنڈی علاقے میں ایل او سی پر آگے کی طرف پیش قدمی کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ شخص کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ Man Detained In LOC

man-detained-near-loc-in-j-and-ks-rajouri
راجوری میں ایل او سی پر مشتبہ شخص گرفتار
author img

By

Published : Apr 29, 2022, 12:21 PM IST

Updated : Apr 29, 2022, 12:40 PM IST

راجوری: فوج نے ضلع راجوری کے ترکنڈی علاقے میں لائن آف کنٹرول پر آگے کی طرف پیش قدمی کرنے والے ادھیڑ عمر کے ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔Man Detained In LOC
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے ترکنڈی علاقے میں ایل او سی پر سرحد کے اس پار کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو مبینہ طور پر آگے کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعیبات فوج کی گھبیر بٹالین کے مستعد اہلکاروں نے اس شخص کو حراست میں لے لیا اور بعد میں اس کو پولیس کے سپرد کیا گیا۔گرفتار شدہ کی شناخت 55 سالہ محمود علی ولد شاہ ولی ساکن کٹولی کے بطور کی گئی ہے۔

دریں اثنا ایک پولیس عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے پاکستان کرنسی کے کچھ پیسے اور ایک کلہاڑی بر آمد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آیا یہ شخص دانستہ طور پر اس طرف داخل ہوا ہے یا اس نے غیر دانستہ طور پر اس طرف قدم رکھا ہے۔

(یو این آئی)

Last Updated : Apr 29, 2022, 12:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.