ETV Bharat / state

راجوری: فوج نے سیلاب میں پھنسے تین لوگوں کو بحفاظت نکالا - راجوری کے ضلع ترقیاتی کمشنر راجیش کمار شون

جموں و کشمیر میں گزشتہ تین دنوں سے موسلادھار بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے جب کہ اسی دوران ضلع کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سات لوگ ہلاک بھی ہوگئے۔

سیلاب میں پھنسے تین لوگ
سیلاب میں پھنسے تین لوگ
author img

By

Published : Jul 29, 2021, 10:08 PM IST

بارش کے سبب سطح آب میں اضافے کی وجہ سے سرحدی ضلع راجوری کے گاؤں ڈانگری کے نالے میں تین لوگ پھنس گئے تھے جس کے بعد انڈین آرمی کے جوانوں نے انہیں بحفاظت نکالا۔

بہتے پانی میں پھنسے لوگوں کو صحیح سلامت نکالنے پر علاقہ کے لوگوں نے فوجی جوانوں کے ریسکیو آپریشن کی سراہنا کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

سیلاب میں پھنسے تین لوگ

واضح رہے کہ راجوری ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئی شدید بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ ضلع کے کئی علاقوں میں رہائشی گھروں و بجلی نظام کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

راجوری کے ضلع ترقیاتی کمشنر راجیش کمار شون نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع کے اکثر علاقوں میں بھاری بارش ہوئی جس کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بارش کی شدت کو دیکھتے ہوئے ضلع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جب کہ مناور دریا میں بدھ کے روز ہی صبح پانچ بجے راجوری قصبہ کے قریب سے خطرے کا نشان بھی پار ہوگیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے ندی اور نالوں کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانی اور خطرے والی جگہوں کے نزدیک نہ جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.