ETV Bharat / state

پولیس اور فوج کی مشترکہ کاروائی میں تین عسکریت پسند گرفتار

جموں و کشمیر پولیس اور فوج کی مشترکہ مہم دوران تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی جی پی دلباغ سنگھ
ڈی جی پی دلباغ سنگھ
author img

By

Published : Sep 19, 2020, 6:50 PM IST

عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بتایا کہ راجوری علاقے میں پولیس اور آرمی کی مشترکہ مہم چلائی گئی اور تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی جی پی دلباغ سنگھ

انہوں نے بتایا کہ ذرا‏ئع سے اطلاع ملی تھی کہ راجوری کے جنگلوں میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ اسی پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس اور فوج نے مہم چلائی۔

دلباغ سنگھ نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے پولیس اور فوج پر گرینیڈ پھینکا جو پھٹا نہیں، جس کے بعد پولیس اور فوج نے مشترکہ کاروائی میں تینوں عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا، جو کشمیر کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ان کے قبضے سے دو اے کے 56 رائفل اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور فوج مل کر جموں و کشمیر میں حالات کو پر امن بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے وقتا فوقتا دیگر منشیاتی اشیاء کی اسمگلنگ کی جاتی ہے تاکہ جموں و کشمیر میں ماحول خراب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: راجوری: ضلع ترقیاتی کمشنر کا دورہ

دلباغ سنگھ نے بتایا کہ 'پاکستان سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے عسکریت پسندوں کو ہتھیار اور پیسے فراہم کرتا ہے جو سکیورٹی فور‎سز کے لیے بڑا چیلنج ہے۔'

انہوں نے کہا کہ پولیس اور فوج قابل ستائش کام کر رہے ہیں اور عسکریت پسندوں کو ہلاک کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.