ETV Bharat / state

BJP not ready to face elections in JK بی جے پی جموں و کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار نہیں، عمر عبداللہ - ععمر عبداللہ کشمیر انتخابات

عمر عبداللہ نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی خود الیکشن کے لیے تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے جموں و کشمیر میں انتخابات تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔ BJP not Ready of election in jammu and Kashmir says Omar Abdullah

بی جے پی جموں و کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار نہیں، عمر عبداللہ

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 6:52 PM IST

بی جے پی جموں و کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار نہیں، عمر عبداللہ

راجوری (جموں و کشمیر) : ’’جموں و کشمیر میں منتخب عوامی سرکار ناگزیر ہے، گورنر انتظامیہ کو لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ وہ جواب دہ نہیں، ایک منتخب عوامی سرکار ہی عوامی شکایات کا ازالہ کر سکتی ہے اور اس کے لیے الیکشن ناگزیر ہیں، تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کے موڑ میں نہیں لگ رہی۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے راجوری کے ایک روزہ دورے کے دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔

عمر عبداللہ نے راجوری سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس سے وابستہ ایک سینئر کارکن کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعذیت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران ایک بار پھر جموں و کشمیر میں الیکشن منعقد نہ کیے جانے پر بی جے پی حکومت کی تنقید کی۔ انتخابات سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا: ’’اگر بی جے پی (جموں و کشمیر میں الیکشن کے لیے) تیار ہوتی تو انتخابات منعقد ہو چکے ہوتے اور خود چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ایک خلا ہے۔‘‘ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’ظاہر ہے کہ بی جے پی خود تیار نہیں ہے اور اگر وہ تیار ہوتی تو جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کیے گئے ہوتے۔‘‘

جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد (الائنس) کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا: ’’جموں و کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے کوئی اعلان ہی نہیں ہوا ہے تو الائنس کے بارے میں سوال ہی نامناسب ہے۔ جب جموں و کشمیر میں الیکشن کے بارے میں اعلان ہوگا، اس کے بعد پارٹی کے لیڈران و کارکنان سے مشورہ کرکے الائنس وغیرہ کا مشورہ کیا جائے گا۔ ابھی جموں و کشمیر میں الیکشن کا دور دور تک کوئی نام و نشان ہی نہیں، تو اس صورت میں اتحاد سے متعلق سوال پوچھنا ہی بے معنی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Devendra Singh Rana on JK Elections: بی جے پی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے تیار

مغل روڈ پر چیکنگ سے مسافروں، ڈروئیوروں کو ہو رہی پریشانیوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ’’چیکنگ میں زیادہ وقت ضائع نہیں ہونا چاہئے، تاہم حالیہ دنوں عسکریت پسندی سے متعلق واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس سے یہ ساری صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ اور عوام کو کیا پریشانیاں ہو رہی ہیں، عوام کو راحت پہنچ رہی ہے یا عوام خوش ہے یا نہیں ان سب سے گورنر انتظامیہ کو کوئی تعلق نہیں، کیونکہ وہ منتخب نہیں بلکہ سلیکٹڈ نمائندے ہیں۔ عوام کی جانب سے چنے گئے نمائندے ہی جواب دہ ہوتے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.