ETV Bharat / state

راجوری: 98 سالہ خاتون نے کورونا کو شکست دی - بازﺅ اور ٹانگ ٹوٹ گئی تھی

راجوری میں دو روز قبل ڈیڑھ سالہ پری، بھی اس وبا کو شکست دے کر صحتیاب ہوئی ہیں جس کے بعد آج 98 سالہ حاکم بی نے بھی اس وبا کو شکست دی۔

کورونا کو شکست دی
کورونا کو شکست دی
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 7:44 PM IST

راجوری میڈیکل کالج میں زیر علاج 98 سالہ خاتون حاکم بی ساکنہ سوچل نے کووڈ 19 کو شکست دی۔ ضلع انتظامیہ نے حاکم بی پر گلباری کر اس وبا کو شکست دینے پر مبارک باد دی۔

کورونا کو شکست دی

تفصیلات کے مطابق حاکم بی، رواں ماہ گھر میں پھسل گئی تھیں جس کے بعد ان کا بازو اور پیر ٹوٹ گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد انہیں میڈیکل کالج راجوری لایا گیا جہاں ان کا کووڈ 19 ٹیسٹ کر کے گھر روانہ کر دیا گیا۔ اس کے بعد ان کی رپورٹ کورونا مثبت آئی اور ان کو مخصوص وارڈ میں رکھا گیا۔

اس کے بعد خاتون نے آج اس وبا کو شکست دی۔ اب وہ صحتیاب ہیں۔ حاکم بی کو مخصوص وارڈ سے باہر آنے پر انتظامیہ کی جانب سے ان پر گلباری کی گئی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر محمد نذیر شیخ، ایڈیشنل ڈی سی شیر سنگھ، کووڈ نوڈل افسر ڈاکٹر جاوید و دیگر میڈیکل عملہ بھی موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: راجوری: ضلع ترقیاتی کمشنر کا دورہ

ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے اس موقع پر عوام سے ایک بار پھر تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا کے خلاف راجوری میں جاری جنگ میں عوام اپنا تعاون دے تاکہ ہم اس وبا سے راجوری کو پاک کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ راجوری میں کچھ روز سے کووڈ کے کیسوں میں اضافہ کے بعد انتظامیہ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تاکہ ہم اس وبا کو پھیلنے سے روک سکیں اور جن علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے ان علاقوں کی عوام تعاون دے اور اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

یاد رہے کہ راجوری میں دو روز قبل ڈیڑھ سالہ پری نے بھی اس وبا کو شکست دے کر صحت یاب ہو گئی تھی جس کے بعد آج 98 سالہ حاکم بی نے بھی اس وبا کو شکست دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.