ادے پور: راجستھان کے ادے پور میں 5 سے 7 دسمبر تک ہونے والے آئندہ جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران غیر ملکی مہمانوں کے لیے نغمہ وموسیقی پیش کی جائے گی۔ محکمہ سیاحت کی ڈپٹی ڈائریکٹر شیکھا سکسینہ نے بتایا کہ 4 دسمبر کو لیلا پیلس کے شیش محل میں استقبالیہ کے دوران موسیقی کی سمفنی پیش کی جائے گی۔ 5 دسمبر کو دن بھر شیرپا میٹنگوں کا دور جاری رہے گا اور شام کو جگمندر میں ایک ثقافتی شام ہوگی، جس کا موضوع راجستھان ہوگا۔ First G20 Sherpa Meeting in Udaipur
اسی طرح 6 دسمبر کو دن بھر کی میٹنگ، شام کو شلپ گرام آرٹ اینڈ کرافٹ کا وزٹ اور شام کو مانک چوک میں انڈیا تھیم پر ثقافتی پروگرام ہوگا۔ یہ ثقافتی پروگرام آئی سی سی آر اور محکمہ سیاحت کے مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوں گے۔ سات دسمبر کو، شیرپا صبح کمبھل گڑھ جائیں گے اور انہیں فتح باغ میں ظہرانہ دیا جائے گا۔ اس دوران ایک بار پھر میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے بعد شیرپا فتح باغ سے روانہ ہو کر رانک پور مندر جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Kashmir G20 Summit جموں وکشمیر جی 20 اجلاس کی میزبانی کی فہرست میں شامل نہیں
یو این آئی