ETV Bharat / state

Rumours Swirl Over Theft of Kids بچہ چوری کی افواہوں پر عوام دھیان نا دیں، ڈی سی پی - راجستھان اردو نیوز

راجستھان میں گزشتہ کچھ دنوں سے بچوں کے اغوا کا بازار گرم ہے، نہ صرف یہ واقعہ پیش آیا بلکہ پولیس کو تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا کہ بچوں کو اغوا کرنے والا گینگ پورے راجستھان میں کہیں بھی سرگرم نہیں ہے۔ لہذا جے پور کے لوگوں کو بچوں کے اغوا کی کسی بھی افواہ پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔ یہ اپیل جے پور کے ڈی سی پی شمال پریش دیشمکھ نے کی ہے۔ Rumours swirl over theft of kids In Jaipur

بچہ چوری کی افواہوں پر عوام دھیان نا دیں، ڈی سی پی

author img

By

Published : Oct 18, 2022, 10:38 PM IST

جے پور: سوشل میڈیا پر ان دنوں راجستھان میں بچہ چوری گینگ کی افواہیں پھیل رہی ہے، واٹس ایپ، فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلٹ فارم پر ایک میسج کافی زیادہ وائرل کیا جا رہا ہے کہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں، بچے چوری کرنے والے لوگ کافی تعداد میں جے پور میں گھوم رہے ہیں۔

بچہ چوری کی افواہوں پر عوام دھیان نا دیں، ڈی سی پی

بچہ چوری کی افواہ وائرل ہونے کے بعد راجستھان کے کئی علاقوں میں انجان لوگوں کے ساتھ مارپیٹ بھی کی جا چکی ہے، ایسے میں جو میسج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اس کو لے کر پولیس محکمے کے افسران کا کہنا ہے کہ اس طرح کا میسج جھوٹا اور بے بنیاد ہے، ہم لوگوں کی جانب سے اس پورے معاملے کی تحقیقات کرلی گئی ہے کسی طرح سے کوئی بھی بچہ کہیں سے چوری نہیں ہوا۔ Rumours swirl over theft of kids In Jaipur

پولیس افسران کے مطابق ہم نے جو بچے الگ الگ علاقوں سے ہمیں ملے ہیں وہ اپنے گھروں سے لڑائی جھگڑے اور ناسمجھی کی وجہ سے گھر سے فرار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو میسج وائرل ہو رہا ہے وہ جھوٹ پر مبنی ہے، جو بھی اس طرح کی افواہ پھیلا رہا ہے اس کے خلاف جلد ہی سخت کارروائی کی جائے گی۔

وہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے کسی بھی میسج کی جانب توجہ نہ دیں، اگر کوئی بچہ اپنے گھر سے باہر بھی چلا جاتا ہے تو اس کی اطلاع فوراً پولیس کو دے تاکہ وقت رہتے پولیس ان بچوں کو ڈھونڈ کر ان کے والدین کو سپرد کر سکے۔ Rumours Swirl Over Theft of Kids

یہ بھی پڑھیں : Triple Talaq in Jaipur جے پور میں تین طلاق دینے پر کیس درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.