راجستھان کے ضلع بھیلواڑہ میں دو افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردینے اور ان کی موٹرسائیکلوں کو جلانے کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔
پولیس کے مطابق بدھ کی رات تقریباً 10 بجے شہر کے علاقے سانگانیر کے کربلا روڈ پر نقاب پوشوں نے دو نوجوانوں پر حملہ کردیا جس میں دونوں زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں ان لوگوں نے نوجوان کی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔ جس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ Persons Attacked by Unidentified Men in Rajasthan’s Bhilwara
واقعہ کے بعد پولیس اورافسران موقع پر پہنچ گئے اور کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
یہ دونوں نوجوان اقلیتی مسلم فرقے کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان پر جان بوجھ کر حملہ کیا گیا ہے تاکہ علاقے مین فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلائی جاسکے۔
ضلع کلکٹر آشیش مودی کے مطابق علاقے میں ایک مقام پر بیٹھے دو نوجوانوں پر کچھ نقاب پوشوں نے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ اس معاملے میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جاری ہیں۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ آدرش سدھو نے بتایا کہ سانگانیر کے کربلا روڈ پر دو نوجوان بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر علاقے میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو سی سی ٹی وی وغیرہ سے کچھ سراغ ملے ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو دن بھر کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:راجستھان: ڈونگر پور میں تشدد کے بعد ادے پور میں حالات کشیدہ
اس واقعے میں چار نوجوانوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس سے قبل راجستھان کے جودھ پور اور کرولی میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلائی گئی تھے۔ وزیر اعلیٰ اشوک گیہلوت نے عید کے موقعے پر لوگوں سے امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کی اور ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت پر الزام عائد کیا کہ وہ وہ ریاست راجستھان میں امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کی کوششیں کررہی ہے تاکہ ریاستی سرکار کو بدنام کیا جاسکے۔
یواین آئی مندرجات کے ساتھ