ETV Bharat / state

بی جے پی کی حکومت بننے پر سب کا حساب کتاب کیا جائے گا، مودی - لال ڈائری کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی

لال ڈائری کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ لوٹ کی پوری کہانی اس میں درج ہے اور اب آہستہ آہستہ اس کے صفحات کھلنے لگے ہیں۔ Modi launched a scathing attack on the Congress

مودی
مودی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2023, 5:29 PM IST

چورو: وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان کی کانگریس حکومت پر بدعنوانی، خوشامد کی سیاست اور امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ اگر اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بنتی ہے راجستھان کو لوٹنے والوں کا حساب کتاب کیا جائے گا۔

مودی اتوار کو راجستھان کے چورو میں بی جے پی امیدوار راجندر سنگھ راٹھور کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کے دور حکومت میں راجستھان غنڈہ گردی، فسادات، خواتین اور دلتوں کے خلاف مظالم میں ملک میں سرفہرست ہے۔

لال ڈائری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوٹ کی پوری کہانی اس میں درج ہے اور اب آہستہ آہستہ اس کے صفحات کھلنے لگے ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ لال ڈائری کا صفحہ کھولتے ہی اشوک گہلوت کا فیوز اُڑ جاتا ہے اور لال ڈائری میں جادوگر کا جادو نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں لاکرس کھولے جا رہے ہیں اور ان سے کرنسی نوٹ اور سونے کے ڈھیر نکل رہے ہیں جو کہ عوام کا پیسہ چوری کرکے بے ایمانی کی کمائی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد راجستھان کو لوٹنے والوں کا حساب کتاب کیا جائے گا اور انہیں اسے واپس کرنا ہوگا۔

راجستھان کی سرزمین کو بہادروں اور سنیاسیوں کی سرزمین بتاتے ہوئے مودی نے کہا کہ کانگریس نے اس پر نظر رکھی ہوئی ہے اور کانگریس نے دھوکہ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے بہادر کئی دہائیوں سے ون رینک ون پنشن کے ساتھ اٹکائے پھنسائے رکھا اور اس کے لیے خوب ترسایا۔

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں اس مقدس سرزمین پر بھگوان کا نام لینا بھی مشکل ہوگیا ہے اور کانگریس اپنے دور حکومت میں شوبھا یاترا کی بھی اجازت نہیں دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس دیوی دیوتاؤں کی یاتراوں پر پابندی لگاتی ہے اور دہشت گرد تنظیم پی ایف آئی کی ریلیوں کو فروغ دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان میں بی جے پی کانگریس کی انتخابی ضمانتوں کی نقل کرنے میں ناکام: کھرگے

اس الیکشن میں کانگریس کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ راجستھان کی ثقافت کی حفاظت کے لیے کانگریس حکومت کو ہٹانا بہت ضروری ہو گیا ہے۔ عصمت دری کے معاملات میں ایک وزیر کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ راجستھان مردوں کی ریاست ہے، انہوں نے کہا کہ یہ راجستھان کے مردوں کی توہین ہے کہ کانگریس کے وزراء بڑی بے شرمی سے کہہ رہے ہیں کہ خواتین کی عصمت دری اس لیے ہو رہی ہے کیونکہ یہ مردوں کی ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی حفاظت کے لیے مرد اپنے سر کٹوا لیتے ہیں۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.