ETV Bharat / state

Drone in Amritsar امرتسر بارڈر کے قریب بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا - امرتسر بارڈر کے قریب پاکستانی ڈرون

پنجاب کے امرتسر بارڈر کے قریب بی ایس ایف نے پاکستان سے بھیجے گئے ڈرون کو مار گرایا اور ایک اسمگلر کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔ BSF recovered drone from Amritsar

امرتسر بارڈر کے قریب بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

author img

By

Published : May 28, 2023, 9:47 AM IST

جالندھر: پنجاب کے امرتسر میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے پاکستان کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کی ایک اور مذموم کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ڈرون کو مار گرایا اور ایک اسمگلر کو منشیات سمیت گرفتار میں کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے اتوار کو بتایا کہ ہفتہ کی رات تقریباً 9.35 بجے علاقے میں تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے امرتسر کے دھنوئے خورد گاؤں کے قریب ایک مشکوک ڈرون کی آواز سنی۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے فوراً فائرنگ کی اور ڈرون کو مار گرایا۔ علاقے کی تلاشی کے دوران بی ایس ایف کے اہلکاروں نے دھنوئے خورد کے کھیت سے ایک ڈرون (کواڈ کاپٹر، ڈی جے آئی میٹریس آر ٹی کے 300) برآمد کیا۔

دریں اثنا، گاؤں دھنوئے خورد کے قریب تعینات فوجیوں نے تین مشتبہ افراد کو گاؤں کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا، ان کو چیلنج کیا اور ایک مشتبہ شخص کو ایک بیگ کے ساتھ پکڑا جس میں تین پیکٹوں (کل وزن تقریباً 3.4 کلوگرام) منشیات کی مشتبہ کھیپ تھی۔ کھیپ پر مشتمل تھیلے میں لوہے کے ہک اور چار چمکدار پٹیاں لگائی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ 23 مئی کو پنجاب میں بین الاقوامی سرحد پر بارڈر سکیورٹی فورسز نے ایک پاکستانی ڈورن کو مار گرایا۔ ڈرون سے منشیات کی کھیپ بھی برآمد کی گئی۔ بی ایس ایف کے ایک افسر نے کہا کہ پیر کو پنجاب کے امرتسر میں بین الاقوامی سرحد کے پاس منشیات لے جارہے ایک پاکستانی ڈرون کو مارا گرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: BSF Shot Down Pakistani Drone بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.