جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے کریم آباد علاقے کا ایک 16 سالہ نوجوان پچھلے پانچ دنوں سے لاپتہ ہے۔ جس کے بعد اہل خانہ نے گھر واپسی کے لئے سوشل میڈیا پر اپیل کی۔ Missing Pulwama Youth's Family Appeals Him To Return Home

تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے کریم آباد علاقے کا ایک 16 سالہ نوجوان پچھلے پانچ دنوں سے لاپتہ ہے۔ جس کے بعد اہل خانہ اس کی گھر واپسی کے لئے سوشل میڈیا پر اپیل کررہے ہیں۔
عرفان احمد شیخ ولد عبدالرشید شیخ ساکنہ کریم آباد پلوامہ گذشتہ کئی برسوں سے درالعلوم کے طالب علم تھے ۔ سترا جنوری 2022 پیر کی شام گھر سے نماز مغرب ادا کرنے نکلا اور پھر لاپتہ ہوگیا اور ابھی تک واپس گھر نہیں آیا ہے۔
عرفان کے لاپتہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کے اہل خانہ نے گھر واپسی کی اپیل کی اور یہ ویڈیوں سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے۔ جبکہ خاندان کی طرف سے اس کا سراغ لگانے کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔ یہاں تک کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پلوامہ میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی ہے۔ عرفان کے والد عبدالرشید شیخ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آیا ہے۔