ETV Bharat / state

Wreath Laying Ceremony of Police Sub Inspector: مہلوک سب انسپکٹر کو پیش کیا گیا خراج عقیدت - سب انسپکٹر فاروق احمد کی لاش

’’دیر رات تک گھر نہ لوٹنے اور فون کال رسیو نہ کرنے کے بعد اہل خانہ سمیت پڑوسی ان کی تلاش میں گھر سے نکلے۔ Cop found Dead in Pulwama اور سب انسپکٹر فاروق احمد کی لاش کو کھیتوں کے نزدیک برآمد کیا۔‘‘

مہلوک سب انسپکٹر کو خراج عقیدت پیش
مہلوک سب انسپکٹر کو خراج عقیدت پیش
author img

By

Published : Jun 18, 2022, 12:52 PM IST

اونتی پورہ: عسکریت پسندوں کی جانب سے دوران شب ہلاک کیے گئے سانبورہ، پانپور کے رہنے والے جموں وکشمیر پولیس کے سب انسپکٹر فاروق احمد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ Police Sub Inspector Found Dead in Pampore۔ اس ضمن میں کمانڈو ٹریننگ سینٹر لیتہ پورہ، پلوامہ میں گلباری کی ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اے ڈی جی آرمڈ سید جاوید مجتبیٰ گیلانی، ڈی آئی جی ساؤتھ کشمیر رینج عبدالجبار، ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف سمیت پولیس و سیول انتظامیہ کے دیگر افسران موجود تھے۔ Wreath Laying Ceremony of Police Sub Inspector

مہلوک سب انسپکٹر کو خراج عقیدت پیش

گلباری کی تقریب میں فاروق احمد کے رشتہ داروں سمیت مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ Wreath Laying Ceremony of Police Sub Inspector۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فاروق احمد کے رشتہ داروں نے بتایا کہ گزشتہ شب قریب آٹھ بجے فاروق احمد کھیتوں کو سیراب کرنے کے لیے گھر سے نکلے اور دیر رات تک واپس نہیں لوٹے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ فون کالز کا جواب نہ دینے کے بعد اہل خانہ میں تشویش پیدا ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیر رات تک گھر نہ لوٹنے اور فون کال رسیو نہ کرنے کے بعد اہل خانہ سمیت پڑوسی ان کی تلاش میں گھر سے نکلے۔ Wreath Laying Ceremony of Policeman in Awantipora۔ انہوں نے کہا کہ فاروق احمد کی لاش کھیتوں کے نزدیک پائے جانے کے بعد پولیس کو بھی مطلع کیا گیا۔ فاروق احمد کے لواحقین میں معمر والد،ؤ اور بیوہ کے علاوہ دو دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ مقامی باشندوں نے فاروق احمد کو شریف النفس، ملنسار قرار دیتے ہوئے ان کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.