ETV Bharat / state

Unseasonal rains In Kashmir مسلسل بارشوں سے وادی میں کسان پریشان - ای ٹی وی اردو نیوز

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ 26 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق وادی میں 25 اور 26 مئی کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے بعد ازاں وادی میں 27 سے 30 مئی تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

unseasonal-rains-trigger-fears-of-crop-failure-in-kashmir
مسلسل بارشوں سے وادی میں کسان پریشان
author img

By

Published : May 24, 2023, 5:09 PM IST

مسلسل بارشوں سے وادی میں کسان پریشان

ترال: وادی کشمیر میں گزشتہ دنوں سے ہورہی مسلسل بارشوں اور ژالہ باری سے جہاں درجہ حرارت میں کمی درج کی جارہی ہے اور لوگ گرم ملبوسات پہننے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ سرد موسمی صورت حال کی وجہ سے پنیری (دھان) کی نرسریوں جن کو کشمیری میں تھجہ وان کہا جاتا ہے کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ وہیں سرسوں کاٹنے اور چھمبائی کا سیزن ان دنوں عروج پر ہوتا تھا تاہم مسلسل سرد موسمی صورتحال اور بارشوں کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کسان کافی پریشان نظر آرہے ہیں۔

کسانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ امسال کشمیر وادی میں سرد موسمی صورت حال کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار میں کمی اور اب مسلسل بارشیں ہونے سے وہ فصلوں کو کاٹ نہیں پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیتوں میں سرسوں کی فصل پک گئی ہے لیکن بدستور بارشوں سے وہ اپنے کھیتوں میں کام کرنے سے قاصر ہیں۔ اس بیچ بارشوں کی وجہ سے مزدوروں کا حال بھی بے حال ہوگیا ہے کیونکہ زمیندار کام نہیں کر پا رہے اس لیے مزدور طبقے کو کام نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے ان کا اہل خانہ فاقہ کشی کا شکار ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں چھبیس مئی تک مزید بارشوں کا امکان

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں کئی روز تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور مزید بارشوں کے چلتے کسانوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.