ETV Bharat / state

MoS Agriculture Visits Pampore Saffron Spice Park: مرکزی وزیر مملکت کیلاش چودھری نے زعفران اسپائس پارک کا دورہ کیا

مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت کیلاش چودھری نے آج پامپور میں قائم انڈین انٹرنیشنل ٹریڈ زعفران اسپائس پارک کا دورہ کیا۔ وہیں ضلع پلوامہ کے کاشکار نے وزیر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ MoS Agriculture visits Pampore Saffron Spice Park

union-mos-agriculture-visits-indian-international-trade-saffron-spice-park-at-pampore
مرکزی وزیر مملکت کیلاش چودھری نے زعفران اسپائس پارک کا دورہ کیا
author img

By

Published : Jun 10, 2022, 10:32 PM IST

پامپور: مرکزی حکومت کے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت کیلاش چودھری نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ، بصیر الحق چودھری کے ساتھ آج انڈین انٹرنیشنل ٹریڈ زعفران اسپائس پارک پامپور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران موصوف نے پروسیسنگ یونٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔ مرکزی وزیر نے ڈرائنگ، گریڈنگ، پیکنگ اور ای آکشن سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ MoS Agriculture visits Pampore Saffron Spice Park

مرکزی وزیر مملکت کیلاش چودھری نے زعفران اسپائس پارک کا دورہ کیا
اس موقع پر وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسپائس پارک کے وجود میں آنے سے کاشتکاروں کی زعفران کی پیداوار سے ہونے والی آمدنی دوگنی ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کسانوں کو ہر قسم کی سہولیات اور مدد فراہم کرے گا جس سے کسانوں کی زندگی خوشحال ہو گی۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر ضلع پلوامہ کے مختلف وفود نے بھی وزیر سے ملاقات کی اور ان کے سامنے مختلف مسائل پیش کیے جس پر وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان وفود کے جائز مطالبات و مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت کشمیر محمد اقبال چودھری، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر، اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ، اے ڈی سی اونتی پورہ ایس ایس پی اونتی پورہ و دیگر افسران اور کسانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.