ETV Bharat / state

MoS Agriculture and Farmers Welfare: ہائی ٹیک پولی کاربونیٹ گرین ہاؤس کا افتتاح - ہائی ٹیک پولی کاربونیٹ گرین ہاؤس

پروگرام کے دوران، وزیر نے مالی امداد کے طور پر کسانوں میں چیک تقسیم کئے۔ انہوں نے 20.00 لاکھ روپے کی لاگت سے نئے مکمل ہونے والے ہائی ٹیک پولی کاربونیٹ گرین ہاؤس کا بھی افتتاح کیا۔High Tech Polycarbonate green house

ہائی ٹیک پولی کاربونیٹ گرین ہاؤس کا  افتتاح

author img

By

Published : Jun 10, 2022, 10:39 AM IST

پلوامہ: زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت کیلاش چودھری نے آج ڈی سی آفس کمپلیکس پلوامہ میں ایک عوامی رابطہ پروگرام کی صدارت کی، انہوں نے 20.00 لاکھ روپے کی لاگت سے ہائی ٹیک پولی کاربونیٹ گرین ہاؤس کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر فائنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکرٹری) اتل دلو، ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری، ڈائریکٹر زراعت محمد اقبال چودھری کے علاوہ دیگر ضلعی اور سیکٹرل افسران، بی ڈی سی چیئرمینوں، سرپنچوں، پنچوں اور مقامی لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ MoS Agriculture and Farmers Welfare

پروگرام کے دوران، وزیر نے مالی امداد کے طور پر کسانوں میں چیک تقسیم کئے۔ انہوں نے 20.00 لاکھ روپے کی لاگت سے نئے مکمل ہونے والے ہائی ٹیک پولی کاربونیٹ گرین ہاؤس کا بھی افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیلاش چودھری نے کہا کہ حکومت ہند نے سماجی بہبود کی کئی اسکیمیں شروع کی ہیں جن کا براہ راست فائدہ عام لوگوں کو پہنچ رہا ہے۔ High Tech Polycarbonate green house

مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت ہند کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے، کسانوں کو ان کے کھیتوں میں فوڈ پروسیسنگ یونٹ کھولنے میں سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھیتی کو ایک غیر منافع بخش پیشے کے بارے میں لوگوں کی ذہنیت کو تبدیل کرنے میں بڑی پیش رفت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج کی مجموعی ترقی کا نیا منتر ’سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ کے نعرے میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اجوالا، UJALA، SBM، آیوشمان بھارت، جن آروگیہ، PMAY، PMGSY اور دیگر جیسی اسکیموں کا سلسلہ سماج کے اب تک نظر انداز کیے گئے طبقوں کی دیکھ بھال کے لیے شروع کیا گیا ہے۔"Shri Kailash Choudhary today visited Pulwama
پروگرام کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چوہدری نے افتتاحی خطاب کیا جس کے بعد ڈائریکٹر زراعت محمد اقبال چوہدری نے زراعت کے ترقیاتی منظر نامے پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے دوران فنانشل سکریٹری اتل دلو نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔Central Government’s Public Outreach Programme-III

یہ بھی پڑھیں : Medical Camp at Pulwama: پلوامہ میں مفت طبی کیمپ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.