ETV Bharat / state

Militant Associate Arrested اونتی پورہ میں دو عسکریت پسند معاون گرفتار - جموں و کشمیر پولیس

سکیورٹی فورسز نے اونتی پورہ علاقہ میں تلاشی کارروائی کے دوران دو عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار معاونین کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

two-militant-associates-arrested-in-awantipora
اونتی پورہ میں دو عسکریت پسند معاون گرفتار،پولیس
author img

By

Published : May 5, 2023, 7:16 PM IST

اونتی پورہ: اونتی پورہ پولیس نے اننت ناگ پولیس فوج اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کی مدد سے جیش محمد نامی تنظیم کے دو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار معاونین کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر، جمعرات کے روز جموں و کشمیر پولیس، فوج کے 42 آر آر، 3 آر آر اور 180 بٹالین سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر ایک عسکریت پسند ڈھونڈ نکالنے کا آپریشن چلایا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے دو معاونین کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار معاونیں کی شناخت بشیر احمد اور گلزار احمد ساکنان ترال کے بطور ہوئی ہے۔

two-militant-associates-arrested-in-awantipora
اونتی پورہ میں دو عسکریت پسند معاون گرفتار،پولیس

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار معاونین کے قبضے سے ایک اے کے 56 رائفل، اے کے رافئل کے میگزین، اے کے رائفل کے 56 راونڈ، پستول 4 عدد، پستول میگزین 6 عدد، پستول لائیو راؤند 24 عدد برآمد کی گئیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار معاونین کلعدم عسکریت پسند تنظیم جیش محمد سے تعلق رکھتے ہے۔ اس سلسلے میں، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے)، دھماکہ خیز مواد ایکٹ اور آرمس ایکٹ کے تحت پولیس نے پولس اسٹیشن ترال میں ایف آئی آر درج کی ہے اور آگے کی تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: Militant Associate arrested شوپیاں میں عسکریت پسندوں کا معاون گرفتار

واضح رہے کہ پولیس و فوج نے یکم مئی کو شوپیاں ضلع میں لشکر طیبہ کے ایک معاون کو تلاشی آپریشن کے دوران گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔گرفتار عسکریت پسند معاون کا تعلق ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ سے بتایا جارہا ہے۔ گرفتار معاون کے قبضے سے ہتھیار برآمد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.