ETV Bharat / state

پلوامہ میں گرینیڈ حملہ، 12 عام شہری زخمی - گرینیڈ پھینکا

جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ میں بدھ کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کئے گئے ایک گرینیڈ حملے میں 12 عام شہری زخمی ہو گئے۔

پلوامہ میں گرینیڈ حملہ، 12 عام شہری زخمی

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 7:35 PM IST

ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے جموں و کشمیر پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک مشترکہ ٹیم کو نشانہ بنا کر گرینیڈ پھینکا جو نشانہ چوک کر لوگوں کے بیچوں بیچ ایک زوردار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا، جس میں 12 عام شہری زخمی ہو گئے

پلوامہ میں گرینیڈ حملہ، 12 عام شہری زخمی

زخمیوں کو فوراً قریبی ہسپتال لے جایا گیا، تاہم سبھی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

جموں و کشمیر میں 49 مزید سی آر پی ایف بٹالین کی تعیناتی کا حکم

ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے زخمیوں کی شناخت راجا بیگم، شبیر احمد ڈار، مشتاق احمد، بشیر احمد ڈار، غلام محی الدین، حبیب اللہ شیخ، غلام نبی شیخ، سہیل احمد، عادل احمد، ابرار احمد ڈاراور بشیر احمد ڈار کے بطور کی ہے۔ ان سبھی کا تعلق ضلع پلوامہ سے ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عامی نامی ایک غیر مقامی بھی اس حملے میں زخمی ہوا ہے اور ان کا تعلق ریاست اترپردیش سے گتایا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد علاقے میں تلاشی آپریشن چلایا گیا تاہم حملہ آوروں فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حملے کے سلسلے میں متعلقہ پولیس تھانے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.