ضلع ہسپتال پلوامہ کے لبیر روم سے گذشتہ شام اچانک دھواں اٹھنے لگا۔ اُس وقت لیبر روم میں تقریباً دس خواتین زیر علاج تھیں وہیں ایک خاتون کا آپریشن بھی کیا جا رہا تھا۔
لیبر روم سے اٹھنے والا دھواں آپریشن تھیٹر تک جا پہنچا جس کے سبب مریض اور تیماردار کافی خوفزدہ ہوئے، تاہم ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز اور نیم طبی عملے نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین مریضوں کو فوری طور دوسرے وارڈ میں منتقل کرکے اسپتال انتظامیہ اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو بھی آگاہ کیا۔
واردات کے فوراً بعد ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے ضلع ہسپتال کا دورہ کرکے مریضوں کو دی جا رہی طبی نگہداشت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: پلوامہ: پولیس کی بڑی کامیابی دو منشیات فروش گرفتار
انہیں بتایا گیا کہ لیبر روم میں نصب ائیر کنڈیشن (AC) میں شارٹ سرکٹ کے سبب پورے کمرے میں دھواں پھیل گیا تھا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے تیمارداروں سمیت ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے سیکورٹی گارڈس اور نیم طبی عملہ کی پھرتی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت کارروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔