ETV Bharat / state

Last Rites of Pulwama Kashmiri Pandit پلوامہ کے مقتول کشمیری پنڈت کی آخری رسومات ادا کی گئیں

پلوامہ میں پیش آئے فائرنگ کے واقعہ میں مقتول کشمیری پنڈت کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 27, 2023, 11:47 AM IST

Updated : Feb 27, 2023, 12:16 PM IST

پلوامہ کے مقتول کشمیری پنڈت کی آخری رسومات ادا کی گئیں

پلوامہ: مقتول کشمیری پنڈت سنجے شرما کی آخری رسومات آج ضلع پلوامہ کے اچھن علاقے میں ادا کی گئیں۔ اس دوران مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سنجے شرما کی نعش کو جب ان کے گھر سے آخری رسومات ادا کرنے کے لیے لے جایا گیا تو یہاں پورا علاقہ رنج و غم میں ڈوب گیا۔ لواحقین کے ساتھ ساتھ اس دوران مقامی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی جب کہ اس موقع پر سول اور پولیس انتظامیہ بھی موجود رہے جب کہ لوگ زار و قطار رو رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع پلوامہ کے اچھن علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں نامعلوم مسلح افراد نے کشمیری پنڈت سنجے شرما کو گولی مار کر اس وقت ہلاک کردیا جب وہ اپنے آبائی علاقے اچھن پلوامہ میں اپنے گھر کے باہر کچھ ہی میٹر کی دوری پر تھے۔ گولی لگنے کے فوراً بعد اگرچہ انہیں نزدیکی ہیلتھ سینٹر لایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ سیاسی جماعتوں نے کشمیری پنڈت سنجے شرما کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

وہیں ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس بٹ نے اتوار کے روز کہا کہ اچھن پلوامہ میں بینک گارڈ کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسندوں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ کیسے کن حالات میں وقوع پذیر ہوا، اس کی تحقیق شروع کی گئی ہے۔ ادھر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پلوامہ میں کشمیری پنڈت سنجے کمار شرما کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لیے کھلی چھوٹ دی ہے۔ منوج سنہا نے کہا کہ سنجے کمار شرما پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی وہ سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سوگوار خاندان کے ساتھ اس مصیبت کی گھڑی میں مضبوطی سے کھڑی ہے۔

Last Updated : Feb 27, 2023, 12:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.