اونتی پورہ: میونسپل کمیٹی اونتی پورہ میں آج نئے صدر کے لیے ووٹنگ کی گئی۔ ووٹنگ میں کانگریس کی امیدوار شمیمہ رینہ نے اپنے نزدیکی حریف جہانگیر احمد کو ہرا دیا۔MC Awantipora New President
اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے اس انتخاب میں آبزرور کی حیثیت سے شمولیت کی اور ان ہی کی نگرانی میں شفاف طریقے سے ووٹنگ کی گئی۔ ووٹنگ میں آٹھ ووٹ ڈالے گئے جس میں شمیمہ رینہ نے چار جبکہ جہانگیر احمد نے تین ووٹ حاصل کیے اور ایک ووٹ رد ہوا۔Shameema Raina president Awantipora MC
مزید پڑھیں: Councilor MC Tral withdrew Support ترال کونسلر طاہر منصور نے میونسپل کمیٹی کی حمایت واپس لینے کا اعلان کیا
بتادیں کہ اونتی پورہ میں کل تیرہ وارڈ ہیں اور صرف آٹھ امیدواروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ جیتنے والی امیدوار شمیمہ رینہ نے میڈیا کو بتایا کہ اونتی پورہ ایک تاریخی قصبہ ہے اور وہ قصبہ کی شان رفتہ بحال کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی اور تمام کونسلروں کے ساتھ مل کر اس حوالے سے منظم روڈ میپ ترتیب دے گی۔