ETV Bharat / state

ترال میں سرچ آپریشن ختم، دو افراد گرفتار - دو افراد گرفتار

آج صبح ترال کے نورپورہ اور ڈانگر پورہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن لانچ کیا گیا تھا۔

caso
caso
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 1:16 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کی تحصیل ترال میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خبر پر آج صبح سکیورٹی فورسز نے سرچ آپرشن لانچ کیا تھا، جس کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور گھر گھر کی تلاشی لی گئی۔

ترال میں یہ سرچ آپریشن نورپورہ اور ڈانگر پورہ میں چلایا گیا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے تلاشی مہم کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔

فوج نے علاقے سے جن دو لوگوں کو پوچھ گچھ کے لئے اپنے ساتھ لیا ہے، ان کی شناخت تنویر احمد صوفی ولد غلام محمد ساکن کاکہ پورہ پلوامہ اور ساحل فاروق ولد فاروق احمد میر ساکن چکورہ پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن

واضح رہے کہ بانڈی پورہ میں بے جی پی کے تین رہنماؤں کے قتل کے بعد کشمیر میں حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔

وہیں آج صبح بانڈی پورہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن لانچ کیا گیا ہے، ضلع میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خبر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.