ETV Bharat / state

بجلی سپلائی میں بہتری لائی جا رہی ہے: ڈپٹی کمشنر پلوامہ - DC Pulwama

نیشنل سیفران مشن کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈی سی پلوامہ نے بتایا کہ منظور کیے گئے ایک سو گیارہ بور ویل کو جلد ہی فعال بنایا جا رہا ہے۔

بجلی سپلائی میں بہتری لائی جا رہی ہے: ڈپٹی کمشنر پلوامہ

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 3:36 PM IST

سرما کی دستک کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ تخفیف پر جہاں عوامی حلقے ناراض نظر آ رہے ہیں وہیں انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ضلع بھر میں بجلی کی کوئی بحرانی صورتحال نہیں ہے۔

بجلی سپلائی میں بہتری لائی جا رہی ہے: ڈپٹی کمشنر پلوامہ

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے بتایا کہ انتظامیہ صارفین کو بہتر برقی رو فراہم کرنے کے لیے وعدہ بند ہے اور آئندہ ایک ماہ کے دوران بجلی سپلائی میں مزید بہتری آئے گی۔

ڈی سی پلوامہ نے اعتراف کیا کہ مختلف علاقوں میں بجلی کے ترسیلی نظام میں خامیاں موجود ہیں جنہیں دور کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، تاہم ضلع بھر میں بہتر بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے صارفین کو منظور شدہ لوڈ کے حساب سے ہی بجلی کا استعمال کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: پلوامہ کے سینٹرل ہائی اسکول میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

نیشنل سیفران مشن کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈی سی نے بتایا کہ منظور کیے گئے ایک سو گیارہ بور ویل کو جلد ہی فعال بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ اونتی پورہ میں ایمز (AIIMS) کی تعمیر کے حوالے سے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ سال 2024کے اواخر تک ایمز کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا جس کی وجہ سے طبی شعبے میں ایک نیا انقلاب آئے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.