ETV Bharat / state

Ramadan Inflation گراں فروشی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر - اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک پلوامہ مشتاق احمد

ماہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ اس ماہ کے شروع ہوتے ہی بازاروں میں اشیائے خردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں محکمہ خوراک کے مطابق محکمہ نے مارکیٹ چیکنگ ٹیموں کو متحرک کیا تاکہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ramadan-inflation-in-kashmir-prices-of-daily-consumed-food-items-hiked
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 23, 2023, 4:24 PM IST

ناجائزمنافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر

پلوامہ: وادیِ کشمیر میں جہاں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ہر سو خوشی نظر آرہی ہے وہیں ان مبارک ایام کے دوران ہی روزمرہ میں استعمال ہونے والی چیزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان ایام میں کچھ خود غرض عناصر ذخیرہ اندوزی بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو طرح کے مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلوامہ مشتاق احمد نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ضلع پلوامہ اور شوپیاں میں محمکہ کی ٹیموں کی جانب سے چیکنگ کی جاری ہے تاکہ کوئی بھی چیز اضافہ قیمت میں فروخت نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان جیکنگ کا مقصدہے کہ جو سرکار کی جانب سے قیمتیں طے کی گئی ہے ان ہی قیمتوں پر مارکیٹ میں چیزیں فروخت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی سرکار کے احکامات کی خلاف ورزی کرتا ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمے نے حال ہی میں مرغ فروشوں کو سیل کردیا تھا جو کہ اضافہ قیمتوں پر مرغ فروخت کرتے تھے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی وہ اپنے اپنے علاقوں میں گراں فروشی کے خلاف آواز بلنف کریں اور ان دکاندروں سے چیزیں خریدنے سے گریز کریں جو اضافہ قیمتوں میں چیزیں فروخت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع پلوامہ میں مرغ کی قیمیٹ فی کلو 125 ہے جبکہ مٹن گوشت 535 فی کلو فروخت کیا جارہا ہیں۔

مزید پڑھیں: Inflation During Ramadan رمضان المبارک کی آمد کے بیچ اشیائے خوردنی کی قیمتیں آسمان پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.