ETV Bharat / state

پانپور: لینڈ مافیا کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی - زمین کی ہئیت تبدیل

زرعی زمین خصوصاً ’’آبی اول‘‘ کو تعمیراتی کاموں میں استعمال میں لائے جانے کی ممانعت کے باوجود وادی کشمیر میں زرعی زمین کی بھرائی کرکے اس پر عمارتیں تعمیر کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے وادی میں زرعی زمین خصوصا ’’آبی اول‘‘ کا رقبہ سکڑتا جا رہا ہے۔

پانپور: لینڈ مافیا کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی
author img

By

Published : Jun 29, 2021, 6:18 PM IST

Updated : Jun 29, 2021, 6:51 PM IST

جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں لینڈ مافیا اور زرعی زمین کی بھرائی کرنے والے افراد کے خلاف تحصیل انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے زرعی زمین کی بھرائی کے ارادے سے انڈیلی گئی مٹی کو مشینری کے ذریعے واپس اٹھا کر سرکاری کاموں کے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔

پانپور: لینڈ مافیا کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں پچھلے کئی دنوں سے غیرقانونی طور سرکاری اور زرعی اراضی کی بھرائی کرنے والوں کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے تحصیلدر انتظامیہ نے منگل کو چندہارا، پانپور میں کارروائی کرتے ہوئے زرعی اور سرکاری اراضی پر مٹی انڈیلنے والے کئی افراد کو دھر لیا۔

تحصیلدار پانپور نے کہا کہ زرعی اراضی خصوصا ’’آبی اول‘‘ اور سرکاری زمین پر غیرقانونی طور بھرائی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

تحصیلدار پانپور کے مطابق تحصیل انتظامیہ کو یہ شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ پانپور کے کئی علاقوں میں زرعی زمین سمیت آبی ذخائر میں غیر قانونی طور مٹی انڈیل کر نہ صرف زمین کی ہئیت تبدیل کرکے وہاں تعمیراتی ڈھانچے تعمیر کیے جا رہے ہیں بلکہ اراضی کو گراں قیمتوں پر فروخت بھی کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں؛ بندوق سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا: محبوبہ مفتی

انہوں نے کہا کہ لینڈ مافیا کی جانب سے غیر قانونی طور پر مٹی لائی جا رہی ہے وہیں غیر قانونی طور زرعی اراضی کی بھرائی کا سلسلہ بھی جاری ہے، تاہم انکے مطابق اس قسم کی حرکات کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Last Updated : Jun 29, 2021, 6:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.