ETV Bharat / state

Tral Anti Drugs rally : ترال، کارمولہ میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام - ترال آگاہی پروگرام

سب ضلع ترال کے کارمولہ علاقے میں منشیات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے ایک ریلی اور آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

Tral Anti Drugs rally : ترال، کارمولہ میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

author img

By

Published : Sep 6, 2022, 12:54 PM IST

پلوامہ: گلوبل سٹریٹجک پالیسی فاؤنڈیشن، پونے، نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے ضلع پلوامہ کے کارمولہ، ترال علاقے میں ایک منشیات مخالف ریلی اور آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا۔ آگاہی پروگرام کی صدارت تنظیم کے جموں وکشمیر کے سربراہ فردوس بابا نے کی۔ اس موقع پر مقامی باشندوں، طلباء، آنگن واڑی ورکرز، آشا ورکرز کی ایک خاصی تعداد بھی موجود تھی۔ Drug Awareness Rally in Tral

ترال، کارمولہ میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

اس موقع پر ’نشہ مکت بھارت‘ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جانے پر زور دیا گیا تاکہ ’’نوجوان نسل منشیات سے دور رہ سکے۔‘‘ ریلی میں مقامی پی آر آئی ممبر محمد یوسف اور گجر لیڈر عبد الرشید نے بھی شرکت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے گلوبل سٹریٹجک پالیسی فاونڈیشن این جی او کے سربراہ نے بتایا کہ انکی تنظیم کشمیر میں منشیات کی وباء کے روک تھام کے لیے گزشتہ تین برسوں سے کام کر رہی ہے۔Nasha Mukt Bharat Drug Awareness Rally

انہوں نے کہا کہ منشیات سے متعلق آگاہی کی غرض سے انہوں نے سب ضلع ترال کے کارمولہ کی بستی کا انتخاب اس وجہ سے کیا تاکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بھی منشیات سے متعلق آگاہی فراہم کی جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.