ETV Bharat / state

پلوامہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک - kashmir militancy

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈاڈورہ علاقے میں جاری تصادم میں دو عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

پلوامہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک
پلوامہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک
author img

By

Published : Oct 10, 2020, 4:22 PM IST

Updated : Oct 10, 2020, 4:59 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈاڈورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوا ہے۔

پلوامہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک

'ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ڈاڈورہ علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کر دی۔ تلاشی کاروائی کے دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔ جس میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ تصادم میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا ہے، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تصادم جاری ہے۔

کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'پلوامہ کے ڈاڈورہ علاقے میں ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک۔ جائے تصادم سے اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والا یہ دوسرا تصادم ہے۔ اس سے قبل ضلع کولگام کے چینگام کھار ٹینگ میں ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں میں ایک غیر ملکی اور ایک مقامی تھا۔

Last Updated : Oct 10, 2020, 4:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.