ETV Bharat / state

پلوامہ: پتل باغ، پانپور میں سڑک کی حالت انتہائی خستہ - جگہ جگہ گہرے گڑھے

ضلع پلوامہ کے پتل باغ، پانپور میں سڑک کی خستہ حالی کو لیکر مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ کے تئیں برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پلوامہـ: پتل باغ، پانپور میں سڑک کی حالت انتہائی خستہ

author img

By

Published : Jan 12, 2021, 6:54 PM IST

ضلع پلوامہ کے پتل باغ پانپور میں سڑک کی خستہ حالی کو لے کر علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔ خستہ حال سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں جمع گندا پانی نہ صرف راہگیروں بلکہ مقامی آبادی کے لیے باعث عذاب بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کو نقصان ہونے کے علاوہ راہگیروں خاص کر بزرگوں، بیماروں اور طلبا کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

پلوامہـ: پتل باغ، پانپور میں سڑک کی حالت انتہائی خستہ

مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کئی مرتبہ یہ معاملہ انتظامیہ کے افسروں تک پہنچایا، جس پر افسران نے انہیں سڑک کی جلد مرمت کا یقین دلایا تاہم ’’کئی برسوں سے مختلف دفاتر کے چکر کاٹنے کے باوجود سڑک کی مرمت نہیں کی گئی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں سے وہ دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں تاہم ’’متعلقہ محکمہ جات اور افسران زمینی سطح پر کچھ کرنے کے بجائے صرف کاغذی گھوڑے دوڑاتے ہیں۔‘‘

پتل باغ کی عوام نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد اس سڑک کی مرمت کا کام شروع کریں تاکہ علاقے کے لوگوں کو مزید مشکلات سے جوجھنا نہ پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.