ETV Bharat / state

Public Relations Campaign by NC پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کا اہتمام - نیشنل کانفرنس نے بی جےپی کو تنقید کا نشانہ بنایا

جموں و کشمیر میں انتخابات کے تعلق سے رخ ابھی تک صاف نہیں ہوئے ہیں، تاہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے اتھل پتھل شروع ہوگئی ہے ،سیاسی جماعتوں کے رہنما عوام کے درمیان جا کر اپنے اور اپنی پارٹی کے حق میں ماحول سازی کی کوششوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔ National Conference criticized the BJP

عوامی رابطہ مہم
عوامی رابطہ مہم
author img

By

Published : Dec 25, 2022, 5:36 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتر نامی علاقہ میں آج نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک عوامی رابطہ مہم شروع کی گئی جس میں علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے لوگوں سے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ۔اس عوامی رابطہ مہم میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے شرکت کے علاوہ سابق رکن اسمبلی محمد خلیل بند،نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر و سابق ایم ایل اے غلام محیددین میر اور ڈی ڈی سی وائس چیئرمین مختار احمد بند نے شرکت کی۔National Conference criticized the BJP

عوامی رابطہ مہم

لیتر علاقے کے لوگوں نے سیاسی رہنماؤں کے سامنے اپنے مسائل اور پریشانیوں کا ذکر کیا،رہنماؤں سے ان شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر رہنماؤں کی جانب سے یہ کہا گیا ان تمام تر مسائل اور پریشانیوں کا حل انتخابات میں مضمر ہے،لہذا زیادہ سے زیادہ عوام انتخابات میں حصہ لیں۔

اس ضمن میں محمد خلیل بند نے کہا کہ افسر شاہی اور ون مین رول عوامی حکومت کا متبادل نہیں ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جمہوری عمل میں یقین رکھتی ہے، ہم انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، اسی لئے ہم بار بار کہتے ہیں جب حکومت یہ دعوی کرتی ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک ہے تو پھر انتخابات کیوں نہیں کرائے جاتے ؟انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں انتخابات کرائے جائیں،انہو ں نے کہا کہ جموں خطہ میں بھی بی جے پی کی سیاسی ساکھ خطرہ میں ہے ۔

اس سلسلے میں غلام محی الدین میر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی جانب سے جو عوامی رابطہ مہم شروع کی گئی ہے اس کا مقصد ہے کہ ہم عوام کے مشکلات کے بارے میں جانکاری حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع پلوامہ بجلی فیس میں کافی اضافہ کیا گیا، چار سو پانچ سو روپیہ اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انتخابات میں لوگ بڑھ چڑھ کرحصہ لیں، اپنی شناخت اپنا تقدس کے لیے اپنے عزت کو بجانے کے لئے انتخابات میں حصہ لینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ کے عوام کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، چاہے پانی کا مسئلہ ہو یا پھر دیگر مسائل ہوں۔یہاں بات قابل ذکر ہے کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد آج پہلی بار نیشنل کانفرنس کی جانب سے اس طرح کی میٹنگ منعقد کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:کولگام میں عوامی رابطہ مہم کے تحت پروگرام کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.