جنوبی کشمیر South kashmirکے ترال قصبہ میں اکمل انسٹیچوٹ نامی ایک نجی اسکول میں شجر کاری مہم سے قبل ماحولیات سے متعلق ایک جانکاری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Plantation Drive in Tralمحکمہ جنگلات کے تعاون سے شجر کاری مہم کے دوران اسکول کے ارد گرد درجنوں پودے لگائے گئے۔ پروگرام میں اسکولی بچوں کی خاصی اچھی تعداد نے شرکت کی۔
اسکول کے طلبہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں ہر سال شجرکاری مہم کے تحت اسکول احاطے سمیت اسکول کے ارد گرد پودے لگائے جاتے ہیں۔ محکمہ جنگلات کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ترال سمیت وادی کشمیر کے طول و ارض میں شجر کاری مہم جاری رکھی جائے گی۔
پروگرام کے دوران طلبہ، اساتذہ سمیت محکمہ جنگلات کے عہدیداران نے شجر کاری کی اہمیت کے حوالے سے مقالات پڑھے۔ انہوں نے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے علاوہ ماحولیات کو صاف ستھر رکھنے پر بھی زور دیا۔
مزید پڑھیں: Plantation Drive in Kangan, Ganderbal: گاندربل کے مرگنڈ، کنگن میں شجر کاری مہم
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے کشمیر میں سرما ختم ہونے اور بہار کی آمد کے ساتھ ہی شجر کاری مہم شروع کی جاتی ہے۔ امسال محکمہ جنگلات کی جانب سے وادی کشمیر میں قریب بارہ لاکھ پودے لگائے جانے کا منصوبہ ہے۔