ETV Bharat / state

پلوامہ: گندگی کا انبار، صفائی مہم اور اس کی زمینی حقیقت کچھ اور - गंदगी का ढेर

مرکزی حکومت اگرچہ ملک بھر میں صاف صفائی کی کلین انڈیا مہم، سوچھ بھارت وغیرہ جیسے بڑے پروگرامز چلا رہی ہے جس پر کروڑ روپے صرف کیے جاتے ہیں۔ ان پروگرامز کا مقصد ملک کو گندگی سے پاک رکھنا ہے۔ وہیں ملک کے ساتھ ساتھ وادی بھر میں بھی ان پروگرامز کے حوالے سے صفائی مہم کا کام انجام دیا جاتا ہے۔ تاہم جب ہم وادی کے طول و عرض میں ان پروگرامز کے حوالے سے نظر دوڑاتے ہیں تو زمینی حقائق کچھ اور نظر آتے ہیں۔

pile of dirt in pulwama cleaning campaign failed on ground report
گندگی کا انبار
author img

By

Published : Oct 10, 2021, 4:36 PM IST

اگرچہ پوری وادی کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی ان پروگرامز کو انجام دیا گیا، جن کو مختلف محکموں کی جانب سے انجام دیا گیا۔ ان پروگرام پر اگرچہ ضلع بھر میں لاکھوں روپے صرف کیے گئے تاہم جب ہم زمینی حقائق کو دیکھتے ہیں تو یہ پروگرام بے سود ثابت ہو رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ضلع پلوامہ کے قصبے میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔ وہیں، یہ کچرے کے ڈھیر اسکولز، ہسپتالز، گلی کوچوں کے علاقے قصبہ کے باہر سے گزرنے والے سڑکوں کے کناروں پر نظر آتے ہیں۔

حد تو اس قدر ہے کہ قصبہ میں ایک بھی کوڑا دان نظر نہیں آتا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو گھروں و دکانوں سے نکالنے والے کوڑا کرکٹ کو سڑک کے کنارے پر جمع کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ترال:کلین انڈیا مہم کے تئیں متعدد محکمہ سرگرم

وہیں عام راہگیروں کو اس سے چلنے پھرنے میں مشکلات ہیش آتی ہیں۔ ان پروگرامز پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے بجائے سرکار کو چاہیے تھا کہ وہ ہر ایک ضلع میں ایک ڈمپنگ سائٹ تعمیر کروا دے جہاں پر سائنٹفک طریقے سے قصبے سے نکلنے والے کوڑے کرکٹ کو ختم کیا جاتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.