ETV Bharat / state

پانپور: انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے درنگہ بل پانپور میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

author img

By

Published : Oct 16, 2021, 6:50 PM IST

پانپور انکاؤنٹر
پانپور انکاؤنٹر

ضلع پلوامہ کے درنگہ بل پانپور میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والا تصادم تقریباً 10 گھنٹے بعد ختم ہوا۔

پانپور انکاؤنٹر

اس تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی شناخت عمر مشتاق کھانڑے کے طور پر ہوئی ہے جو لشکر کا سرگرم کمانڈر مانا جاتا تھا جبکہ دوسرے عسکریت پسند کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔

اس جھڑپ میں عسکریت پسندوں کی ہلاکت پولیس کی بڑی کامیابی مانی جا رہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ 'عمر مشتاق سرینگر کے باغات میں دو پولیس والوں کے قتل میں ملوث تھا۔

واضح رہے کہ یہ جھڑپ شب تقریباً تین بجے اُس وقت شروع ہوٸی تھی جب فوج نے مصدقہ اطلاع ملنے پر درنگہ بل پانپور علاقے میں محاصرہ شروع کیا تھا۔ اس دوران علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے فوج کی تلاشی پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے بعد فوج نے جوابی کارواٸی کی اور دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد یہ انکاؤنٹر ختم ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.