ETV Bharat / state

ترال: تین تحصیلوں میں صرف ایک تحصیلدار

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں انتظامیہ کے کلیدی عہدے خالی ہونے سے عوام کو زبردست مشکلات درپیش ہیں تاہم ایل جی انتظامیہ کی طرف سے عوامی خواہشات پر عملدرآمد نہ کرنے سے عوام سوالات پوچھ رہی ہے کہ بہتر نظام حکومت کے وعدے آخر کار کہاں ہیں۔

تین تحصیلوں میں ایک تحصیلدار سے عوام پریشان

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 10:04 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال کے تین تحصیل ترال، آری پل اور اونتی پورہ کے لیے محض ایک تحصیلدار تعینات کیا گیا ہے جو بیک وقت تین بڑے تحصیلوں کا کام کاج اچھے ڈھنگ سے نبھانے سے قاصر ہیں۔

تین تحصیلوں میں ایک تحصیلدار سے عوام پریشان

تفصیلات کے مطابق ترال اور آری پل کے دو تحصیلداروں کے تبادلے گزشتہ سال عمل لائے گئے لیکن حیرت کا مقام ہے کہ اب تک نیے تحصیلداروں کو تعینات نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے محکمہ مال کا کام کاج بری طرح متاثر ہوا ہے۔

انتظامیہ نے تحصیلدار اونتی پورہ کو ان دو تحصیلوں کا اضافی چارج بھی دیا ہے لیکن اسے فائدے کے بجائے نقصان ہو رہا ہے۔ کیونکہ ترال کے دور افتادہ لوگ جب ڈومیسائل اور دیگر کاغزات لے کر ترال تحصیل آفس پہنچتے ہیں ان کو دیگر تحصیلوں کی طرف جانے کی صلاح دی جا رہی ہے اور وہاں سے ان کو یہی جواب ملتا ہے۔ اس طرح تینوں تحصیلوں کی آبادی اور خاص کر طلباء کو زبردست مشکلات درپیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترال: سڑکیں ہیں یا جھیل؟

کئ طلباء نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ تین تحصیلوں میں محض ایک تحصیلدار تعینات ہونے سے ان کو ضروری کاغذات پر دستخط کرانے کے لئے کئی روز تک پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اس ضمن میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.