ETV Bharat / state

Kashmir COVID Orphans: یتیم بچوں کی فروخت کے الزام میں این جی او دفتر سربمہر، دو افراد گرفتار - کووڈ کی وجہ سے یتیم کی نیلامی

پانپور پولیس نے گلوبل ویلفیئر چریٹیبل ٹرسٹ نامی این جی او کے دفتر پر چھاپہ مار کر ضروری کاغذات اپنی تحویل میں لیکر این جی او دفتر کو سربمہر کر دیا۔ اس کے علاوہ دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس ضمن میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

یتیم بچوں کی فروخت کے الزام میں این جی او دفتر سربمہر، دو افراد گرفتار

author img

By

Published : Dec 2, 2021, 3:17 PM IST

کووڈ 19 کی وجہ سے یتیم ہونے والے بچوں کی دیکھ ریکھ کر رہی گلوبل ویلفیر چیریٹیبل ٹرسٹ نام کی ایک این جی او کا دفتر پانپور انتظامیہ نے سربمر کر دیا۔ پانپور پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے وہیں، اس ضمن میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

یتیم بچوں کی فروخت کے الزام میں این جی او دفتر سربمہر، دو افراد گرفتار

واضح رہے کہ ایک آن لائن نیوز پورٹل کی جانب سے شائع ہونے والی ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کووڈ کے باعث اپنے والدین کو کھونے والے کشمیری بچے بھارت کے بازاروں میں ’فروخت‘ کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ این جی او نے کووڈ کے سبب یتیم ہونے والے ایک بچے کے لیے 75,000 روپے کی پیشکش کی ہے۔

انتظامیہ نے خبروں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی انجام دی۔ مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس جے اینڈ کے نے متعلقہ حکام کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی جس کے بعد پانپور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

مزید پڑھیں: Kashmir COVID Orphans: یتیم بچوں کی خرید و فروخت کا دعویٰ، انتظامیہ حرکت میں

پانپور پولیس نے جمعرات کو گلوبل ویلفیر چریٹیبل ٹرسٹ نام کی این جی او کے دفتر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے تمام ضروری کاغذات اپنی تحویل میں لے کر این جی او دفتر کو سربمہر کر دیا۔

پولیس اسٹیشن پانپور نے اس ضمن میں ایک مقدمہ زیر نمبر 153/2021 کے تحت درج کرکے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.