ETV Bharat / state

NPS Employees Protest in Pulwama: محکمہ بجلی کے این پی ایس ایمپلائز کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 12, 2022, 7:23 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ بجلی مے ملازمین نے احتجاج کیا، اس دوران انہوں نے کہا کہ 'لوازمات مکمل کرنے کے باوجود ابھی تک جی پی فنڈ میں جمع رقم واگزار نہیں کی جا رہی، سبھی ملازمین کے کاغذات، درخواستیں بند رکھی گئی ہیں۔‘

a
a

پلوامہ: محکمہ بجلی کے این پی ایس ایمپلائز نے محکمہ کے اعلیٰ افسران سمیت انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ NPS Electrical Employees Protest in Pulwamaاحتجاج کر رہے این پی ایس ملازمین نے حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وقت پر ان کا جی پی فنڈ جاری نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ این پی ایس ایمپلائز کے ضلعی صدر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’غیر پینشن ملازمین، جو سال 2010 کے بعد محکمہ میں بھرتی ہوئے، کی تنخواہوں سے ہر ماہ جی پی فنڈ کے نام پر روپے جمع کیے جاتے ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر ملازمین کو وہ روپے نہیں لوٹائے جا رہے۔‘‘

محکمہ بجلی کے این پی ایس ایمپلائز کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ کئی ملازمین نے جی پی فنڈ سے رقم نکلانے کی درخواست دی ہے تاہم گزشتہ 10 ماہ سے انکی گزارشات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ NPS Employees Protest Against JK PDD احتجاجی ملازمین نے کہا کہ ’سبھی لوازمات مکمل کرنے کے باوجود ابھی تک پیسے واگزار نہیں کیے گئے ہیں اور سبھی ملازمین کے کاغذات، درخواستیں بند رکھی گئی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کے فنڈ آفس سے بھی ملازمین کے کاغذات دھول چاٹ رہے ہیں اور کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک کوئی شیڈول فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ افسران اور محکمہ بجلی کے فنڈ آفس کے افسران سے اس حوالے سے معلومات دریافت کی جاتی ہے تاہم وہ ہمارے ساتھ نازیبا سلوک اختیار کرتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے ملازمین کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کی گزرش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.