ETV Bharat / state

Dilapidated Roads in Awantipora : اونتی پورہ میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان - اونتی پورہ سڑک خستہ

نوگام، اونتی پورہ کی آبادی نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے کھانٹھ پورہ، نوگام کو لاسی پورہ، پلوامہ سے جوڑنے والی رابطہ سڑک کی مرمت کے ساتھ ساتھ ڈرینیج سسٹم کو فعال بنانے کی بھی اپیل کی۔Dilapidated Link Roads in Nowgam Awantipora Irks Residents

اونتی پورہ میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

author img

By

Published : Aug 20, 2022, 2:58 PM IST

پلوامہ: یک ایسے وقت میں جبکہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور میگڈمائزیشن پر کافی زور دے رہی ہے وہیں جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے کے کھانٹھ پورہ، نوگام کو لاسی پورہ، پلوامہ سے جوڑنے والی رابطہ سڑک کی خستہ حالی اور ناقص ڈرینیج نظام سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے کانٹھ پورہ، نوگام کے باشندوں نے خاموش احتجاج کے ذریعے حکام تک اپنے مسائل پہچانے کی کوشش کی۔Nowgam Awantipora Residents Protest over Dilapidated Roads

اونتی پورہ میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے اور ڈریینج کا پختہ انتظام نہ ہونے سے بارشوں کے دوران رابطہ سڑک تالاب کا منظر پیش کرتی ہے۔ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ رابطہ سڑک کی خستہ حالی کو دور کرنے کے لیے انہوں نے کئی بار متعلقہ حکام کو فریاد پیش کی لیکن تاحال سڑک کی خستہ ہالی دور کرنے کے لیے انتظامات نہیں کیے گئے۔Dilapidated Link Roads in Nowgam Awantipora

انہوں نے کہا کہ سڑک پر جگہ جگہ گہری گڑھے بنے ہوئے ہیں جس کے سبب نہ صرف راہگیروں بلکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی عبور و مرور میں سخت دشواریاں پیش آتی ہیں۔ نوگام، اونتی پورہ کی آبادی نے سڑک کی تجدید ومرمت کے ساتھ ساتھ ڈرینیج سسٹم کو فعال بنانے کی بھی اپیل کی۔Nowgam Awantipora Roads Dilapidated

مزید پڑھیں: کوکرناگ: رابطہ سڑک خستہ حال، کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.