ETV Bharat / state

NIA Raids in Kashmir وادیٔ کشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کی چھاپہ ماری

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 8:23 AM IST

Updated : Jun 26, 2023, 5:57 PM IST

وادی کے متعدد مقامات پر قومی تحقیقاتی کی جانب سے چھاپے جاری ہیں۔ یہ چھاپے مار کارروائیاں عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کے گھروں پر انجام دی جارہی ہیں۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے پیر کی صبح کو وادیٔ کشمیر میں متعدد جگہوں پر چھاپے مارے۔ NIA Raids in Kashmir

وادیٔ کشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کی چھاپہ ماری

پلوامہ: وادی کی متعدد جگہوں پر قومی تحقیقاتی کی جانب سے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ چھاپے مار کارروائیاں عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کے گھر پر انجام دی جا رہی ہیں۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے پیر کو وادیٔ کشمیر میں متعدد چھاپے مار رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح این آئی اے کی ٹیم، پولیس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے کشمیر کے متعدد مقامات پر تلاشی لے رہی ہے جن میں جنوبی کشمیر کے پلوامہ، کولگام اور شوپیان ضلع شامل ہیں۔ وہیں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ علاقے میں مدثر احمد میر ولد غلام محمد میر کے گھر بھی تلاش لی گئی جب کہ سیھترگنڈ کاکاپورہ میں غلام محمد گنائی ولد محمد اکبر گنائی کے گھر بھی چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی جب کہ غلام محمد گنائی کا بیٹا عمر احمد گنائی کو ایک روز قبل پی ایس اے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران الیکٹرانک آلات کی جانچ پڑتال کی گئی جب کہ دیگر ضروری چیزوں کی جانچ بھی کی گئی۔

قبل ازیں خبر کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی پیر کی صبح وادی کشمیر میں متعدد جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح این آئی اے کی ٹیم پولس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے کشمیر کے متعدد مقامات پر تلاشی لے رہی ہے جن میں جنوبی کشمیر کے پلوامہ، کولگام اور شوپیان ضلع شامل ہیں وہیں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

چھاپے مار کاروائیاں کیس RC 5/22 کے حوالے سے جاری ہیں، جو OGW نیٹ ورک پر کریک ڈاؤن سے متعلق ہے۔ وہیں ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ اور ستھرگنڈ کاکاپورہ میں یہ چھاپے مار کارروائی جاری ہیں۔ کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کے گھر میں تلاش لی جارہی ہے جب کہ موبائل فونز اور دیگر االیکٹرانک آلات کی جانچ کی جارہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پلوامہ میں پی ایس اے کے تحت بند نوجوان کے گھر پر بھی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے چھاپہ مارا۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ

واضح رہے کہ وادیٔ کشمیر میں اس سے پہلے بھی متعدد مقامات پر مختلف مقدمات کے تحت قومی تحقیقاتی ایجنسی اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے چھاپہ ماری کی گئی تھی اور اس دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا جب کہ ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مختلف افراد کی املاک کو ضبط بھی کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے مختلف حریت پسند رہنماؤں کی املاک کو بھی وادیٔ کشمیر کے مختلف علاقوں میں منسلک کیا گیا تھا۔

Last Updated : Jun 26, 2023, 5:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.