پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج نہرو یوا کندرا پلوامہ کی جانب سے ضلع پلوامہ کے نوجوانوں کے مختلف پروگرام منعقد کئے۔ ان پروگرام میں نوجوان فنکاروں کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں یونگ رائٹنگ کانٹیسٹ،فوٹوگرافی کانٹیسٹ اور دیگر شعبوں کے متعلق مقابلے کرائے گئے جن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو ملکی سطح پر مقابلے کے لئے آگے لے لیا جائے گا اور ان کو ملکی سطح پر ہونے والوں مقابلوں میں حصہ لینا ہوگا۔NYK Organise Youth Mala
اس پروگرام میں ضلع کے مختلف اسکولوں کے ساتھ ساتھ مختلف کالجوں سے آئے ہوئے طلبہ نے شرکت کی جنہوں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعام سے نوازا گیا۔ پروگرام میں نہرو یوا کندر سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی ممبران اور ڈی ڈی ممبر جاوید رحیم بٹ نے شرکت کی۔جبکہ ڈائریکٹر نہرو یوا کندر نثار احمد بٹ نے بطور مہمان خصوصی اس پروگرام میں شرکت کیا۔
اس پروگرام میں اسکولی بچوں نے مختلف موضوعات پر روشنی بھی ڈالی۔یہ پروگرام نوجوانوں کے امور کی وزارت سرکاری کی جانب سے بنایا گیا جبکہ اس طرح کے پروگرام ملک بھر میں منایا جارہاہے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو جو محتلف شعبوں میں صلاحیت رکھتے ہے ان کو موقع فراہم کریا جائے تاکہ وہ آگے اپنت شعبے میں نمایان کاکردگی دکھائے۔
مزید پڑھیں: Rohit Kansal Visits Pulwama: روہت کنسل نے لیا پلوامہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ
اس ضمن میں ڈائریکٹر نہرو یوا کندرا نثار احمد بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی باصلاحیت نوجوانوں کو موقع فراہم کیا جارہا ہے کہ وہ جن شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں ان کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال ہم نے ان پروگرام کو بلاک لیول سے شروع کیا اور جو بھی بچے آگے آئیں گے ان کو ملکی سطح پر حصہ لینے کا موقع ملے اور اپنے ہنر کو آگے لانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا اس طرح کا پروگرام پہلی مرتبہ انجام دیا جارہا ہے۔